کھیل
Time 01 فروری ، 2020

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا اعلان

بنگلادیشی ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے جبکہ اسکواڈ میں تمیم اقبال کا نام بھی شامل ہے— فوٹو: فائل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 14ن رکنی بنگلادیشی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی قیادت مومن الحق کریں گے۔

اسکواڈ کے 14 کھلاڑیوں میں کپتان مومن الحق، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، محمود اللہ، محمد متھن، لٹن کمار داس، تیجل السلام، نعیم حسن، عبادت حسین ابوجیّد چوہدری راہی، الامین حسین، روبیل حسین اور سومیا سرکار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 7 فروری سے کھیلا جائے گا جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم 4 فروری کو پاکستان کے لیے ڈھاکا سے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 5 اپریل سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل رہی جہاں 3 میچز کی سیریز میں پاکستان 2 میچز جیتا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :