گوگل کا ٹیوٹوریل ویڈیوز سے متعلق بڑا اقدام

فوٹو: فائل

معروف سرچ انجن گوگل یوٹیوب پر شیئر کیے جانے والے ٹیوٹوریلز (لوگوں کو سِکھانے کے لیے مختصر ویڈیوز) کے حوالے سے بڑا اقدام کرنے جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں لوگوں کو مختلف کاموں کے لیے گوگل اور یوٹیوب کی اکثر  ضرورت پڑتی ہے جب کہ آج کل یوٹیوب پر ٹیوٹوریل ویڈیوز بے حد عام ہیں جنہیں بڑی تعداد میں لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں اور یہ ان کے لیے خاصے مددگار بھی ثابت ہوتے ہیں۔

ٹیوٹوریل ویڈیوز کیا ہیں؟

فوٹو: فائل

یوٹیوب پر ایسی مختصر ویڈیوز جس میں صارفین کو مشکل کام کی آسان ترکیبیں اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا جاتا ہے ٹیوٹوریل ویڈیوز کہلاتی ہیں۔

ان  ویڈیوز میں خواتین کے میک اپ اور ہیئر اسٹائل سے لے کر باورچی خانے اور دیگر روزمرہ کی چیزوں سے متعلق مختصر ویڈیوز ہوتی ہیں جو کہ صارفین دلچسپی سے دیکھتے اور اس پر عمل کرتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

اسی ضمن میں سرچ انجن گوگل ایک بڑا اقدام کر رہا ہے جس میں صارفین کے لیے الگ ایپ متعارف کرائی جائے گی جس میں صرف اور صرف ٹیوٹوریل ویڈیوز ہی ہوں گی۔

گوگل کی جانب سے یہ ایپ فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جس کا نام ’ٹینگی‘ ہوگا، یہ ایپ صارفین کے لیے خاص طور پرٹیوٹوریل ویڈیوز کے لیے تیار کی گئی ہے جس میں ہر قسم کے ٹیوٹوریلز موجود ہوں گے۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

گوگل کی جانب سے تیار کی جانے والی ایپ ’ٹینگی‘ میں ایک  ویڈیو کا دورانیہ 60 سیکنڈ ہوگا اور ان ویڈیوز کی مختلف اقسام ہوں گی جن میں تفریح، کھانا پکانا، فیشن، بیوٹی، لائف اسٹائل سمیت دیگر اقسام بھی ہوں گی۔

یہ ایپ ان لوگوں کے لیے کافی مددگار ہوگی جو یوٹیوب پر مختلف ٹیوٹوریلزکو سرچ کر کے اپنا وقت ضائع کرتے ہیں، اس ایپ سے صارفین کی وقت کی بچت ہوگی کیونکہ اس میں انہیں ٹیوٹوریل تلاش نہیں کرنے پڑیں گے۔

یہ ایپ فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مزید خبریں :