برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ہم شکل سے ملیے

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

سوشل میڈیا صارفین اکثر اوقات انٹرنیٹ پر اپنی پسندیدہ معروف شخصیات کی ہم شکل شخصیت ڈھونڈ ہی لیتے ہیں جن میں صارفین متعدد شخصیات کی ہم شکل دریافت کرچکے ہیں اور ان میں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔

اب سوشل میڈیا صارفین نے انٹرنیٹ پر برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ہم شکل کو بھی ڈھونڈ لیا ہے جس کے خوب چرچے کیے جارہے ہیں اور آج ہم آپ کو ان ہی سے ملوانے والے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں کیونکہ یہ ہوبہ ہو برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی طرح نظر آرہی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکیشا لینڈ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں صارفین کی جانب سے ملے جلے انداز میں تبصرے کیے جانے لگے کیونکہ یہ میگھن مارکل سے مشابہت رکھتی ہیں۔

۔۔۔اسکرین گریب

صارفین کی جانب سے اکیشا کو برطانوی شہزادی سے تشبیہ دی جارہی ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں اسے بہت بڑی تعریف سمجھتی ہوں کہ مجھے برطانوی شہزادی سے ملایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر میگھن مارکل کے شوہر شہزادہ ہیری کے ہم شکل کے چرچے ہورہے تھے جو کافی حد تک ان سے مشابہت رکھتے تھے۔

مزید خبریں :