پہلی بار خود کو بڑی اسکرین پر دیکھا تو اچھا نہیں لگا: انوشے عباسی

فوٹو: فائل

شوبز انڈسٹری میں ایسی بے شمار اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنا وزن کم کرکے تمام لوگوں کو حیران کردیا جن میں ایمن اور منال خان، فریال محمود اور دیگر اداکارائیں سرِ فہرست ہیں۔

ان اداکاراؤں کے چاہنے والے ہمیشہ ہی تجسس میں مبتلا ہوتے ہیں کہ انہوں نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا ؟

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتایا۔

انوشے نے انٹرویو میں بتایا کہ ’یہ بہت مشکل ہوتا ہے، جب بھی میں کسی سے ملتی تھی تو ہر کوئی یہی کہتا تھا کہ آپ اسکرین پر اتنی موٹی لگتی ہیں اور دکھنے میں پتلی لگتی ہیں‘۔

فوٹو: فائل

انہوں نے اپنے وزن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے کم عمری سے ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور اس وقت میں 16 سال کی تھی، میرے پاس جو بھی پیسے آتے تھے میں اسے کھانے میں ہی خرچ کرتی تھی‘۔

انوشے نے کہا ’لیکن ایک وقت آیا جب میں نے اپنی پہلی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی تھی اور جب میں نے اپنے آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھا تو مجھے اچھا نہیں لگا‘۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ ’یہ وہ لمحہ تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب ڈائٹ کروں گی جس کے بعد میں نے وزن کم کرنے کے لیے تیراکی بھی کرنا شروع کردی تھی‘۔

انوشے نے بتایا کہ ‘اب جب بھی میں اپنی کوئی بھی تصویر لگاتی ہوں تو ہر کسی کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ آپ نے اپنا وزن کم کیسے کیا، آپ ہم سے اپنا یہ سفر شیئر کریں۔

 اداکارہ نے مزید کہا کہ صرف اور صرف صحت مند غذا کھائیں۔

مزید خبریں :