پاکستان
Time 04 فروری ، 2020

سپریم کورٹ کا تمام وفاقی ملازمین کو سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کےجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تمام وفاقی ملازمین کو سیکرٹریٹ الاؤنس دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے تمام وفاقی ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا جب کہ ڈویژن بینچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاؤنس دینے سے روک دیا تھا۔

وفاقی ملازمین نے ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں۔

وفاقی ملازمین کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا ہے جب کہ وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکرٹریٹ الاؤنس نہیں دیا جاتا۔

سپریم کورٹ نے وفاق کے ماتحت تمام ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرسکتی۔

مزید خبریں :