کاروبار
Time 05 فروری ، 2020

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ریکارڈ 2407 ارب روپے کا ریونیو حاصل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ریکارڈ 2407 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ریونیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اندرونی ٹیکسز کی مد میں 1066 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا جبکہ رواں سال اندرونی ٹیکسز کی مد میں 1341 ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا گیا۔

خیال رہے کہ  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا جائزہ مشن پاکستان میں موجود ہیں اور گزشتہ دنوں جائزہ مشن سے مذاکرات میں ایف بی آر نے ٹیکس اہداف میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 7 ماہ میں 2410 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے اور ایف بی آر کو مارچ تک 3520 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔

مزید خبریں :