پاکستان
Time 06 فروری ، 2020

کراچی: مختلف اسکولوں کے بچوں نے بھی یومِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا

فوٹو: جیونیوز

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کشمیرں کے ساتھ یوم یکجہتی کا دن منایا گیا جس کی مناسبت سے  کراچی میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے اس موقع پر ریلیاں نکالیں اور ٹیبلو پیش کیے۔

کراچی میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مذمتی ریلیاں منعقد کیں۔

بچوں نے ریلیوں کی صورت میں شاہراہوں اور اسکولوں کے میدانوں اور اطراف میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں مارچ کیا، طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر طلبہ نے کشمیر کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیے، کشمیری لباس پہنے طلبہ مختلف تحریر کردہ بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :