دنیا
Time 06 فروری ، 2020

افغان صوبےخوست میں امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹر اغواء

 طالبان کی جانب سے  اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے،فوٹو:فائل

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست میں ایک امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹر کو اغواء کرلیا گیا۔

فرانسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان حکام کی جانب سے امریکی شہری کے اغواء کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایک افغان سیکیورٹی اہلکار نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا ہے کہ امریکی نیوی کے سابق اہلکار کو خوست میں پاکستانی سرحد کے قریب سے اغواء کیا گیا۔

افغان سیکیورٹی اہلکار کے مطابق امریکی بحریہ کا سابق اہلکار خوست میں سیکیورٹی کنٹریکٹر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے وہ اس معاملے سے آگاہ ہے تاہم اس پر مزید کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔

امریکی شہری کے اغواء کے حوالے سے مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں کہ اسے کسی عسکری تنظیم نے اغواء کیا ہے یا کسی جرائم پیشہ گروہ نے مغوی بنایا ہے۔

طالبان کی جانب سے معاملے  سے لاعلمی کا اظہار

دوسری جانب طالبان کی جانب سے بھی اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

افغانستان کے سابق سیکیورٹی چیف امراللہ صالح نے واقعے کا الزام طالبان پر لگاتے ہوئے کہاہےکہ امریکی شہری کی رہائی بغیر کسی تاوان کے فوری ہونی چاہیئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں طالبان کی جانب سے اپنے تین کمانڈرز کی رہائی کے بدلے 2 غیر ملکی شہریوں کو رہا کیا گیا تھا جن میں ایک آسٹریلوی اور ایک امریکی شہری تھا۔

مزید خبریں :