بکری کی انسانی بچے جیسی آواز نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

فوٹو: فائل

آج ہم آپ کو ایک دلچسپ و عجیب واقعہ بتانے والے ہیں جس کو پڑھنے کے بعد آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے اور یہ سوچیں گے کہ کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

ہم بات کر رہے ہیں کینیڈا کی جہاں پولیس کو کسی بچے کی چیخوں کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع سنتے ہی پولیس اس بچے کو بچانے کے لیے نکل پڑی۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے ایک شخص نے انہیں اطلاع دی تھی کہ کوئی بچہ ان کے گھر کے قریب چیخ رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی ہم اس جگہ پر پہنچے تو انہیں وہاں نا ہی کوئی بچہ  نظر آیا اور نا ہی کسی کی آوازیں آئیں تاہم انہوں نے ان آوازوں کے پیچھے وجہ جاننے کے لیے کھوج شروع کردی۔

پولیس کے مطابق انہیں ایک بکری نظر آئی جس کا سر باڑ میں پھنسا ہوا تھا اور یہی وہ بکری تھی جو مدد کے لیے چیخ و پکار مچا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قریب رہنے والے کسان نے بتایا کہ باڑ میں پھنسنے والی بکری کی چیخ کی آواز کسی بچے کی چیخ کی طرح لگ رہی تھی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس کو ایک شکایت کال موصول ہوئی، شکایت کرنے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے پڑوس سے ایک خاتون کی چیخوں کو آواز آرہی ہے جو کہ بار بار کہہ رہی کہ مجھے جانے دو۔

پام بیچ کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم شکایت موصول ہونے کے فوراً بعد ہی ان کی مدد کے لیے نکل گئے جن کی چیخوں کی اطلاع ہمیں دی گئی تھی لیکن جیسے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی وہ یہ جان کر حیران ہوگئی کہ انہیں جن خاتون کی چیخوں کی اطلاع دی گئی تھی وہ دراصل کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک طوطا تھا۔

مزید خبریں :