پاکستان میں گاڑیوں کی فوری تصدیق کیلئے ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

پنجاب میں گاڑیوں کی تصدیق کے مرحلے کو آسان بنانے کے لیے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے تیار ایپ مالکان کو ٹیکس کی تفصیلات کے ساتھ گاڑیوں کے اندراج کی تصدیق کو فوری طور پر حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ایپ کی مدد سے صارفین کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن ٹیکس کی رقم بھی ادا کر سکیں گے۔

موجودہ نظام کے تحت خریدار محکمہ ایکسائز کے آن لائن پورٹل پر گاڑیوں کی تفصیلات کی تصدیق کر سکتے ہیں تاہم اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ تفصیلات محدود ہیں۔

پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر جنرل سہیل شہزاد کا کہنا ہے کہ نئی موبائل ایپلی کیشن ایسی معلومات فراہم کرے گی جو نہ صرف قابلِ تصدیق ہوں گی بلکہ یہ محکمے میں قانونی طور پر درست اور قابل قبول ہوں گی، ایپ جو ڈیٹا جاری کرے گی وہ بھی مستند ہو گا۔

یہ ایپلی کیشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کی جائے گی جو گاڑیوں سے متعلق ایف آئی آر کی تفصیلات بھی فراہم کرے گی تاہم ایپ پر مالکان کے موبائل نمبر اور رہائشی پتہ ظاہر نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :