پاکستان
Time 08 فروری ، 2020

مریم کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی  بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہوگیا۔

مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے کے لیے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں بننے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا۔

مریم نواز کی درخواست پر سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی نیا بینچ تشکیل دیا ہے  جس میں جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں تاہم درخواست پر سماعت 10 فروری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ مریم نواز نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے اور انہوں نے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے۔

وفاقی کابینہ بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ 

مزید خبریں :