2020 کا پہلا اسنو مون، چاند زمین سے 90 فیصد قریب

فوٹو: فائل

زمین اور چاند کی قربت کے باعث  دنیا بھر میں 7 سے 9 فروری کو  اسنو مون دیکھا جا رہا ہے جو کہ رواں سال کا پہلا اسنو مون ہے۔

اس قدرت کے انوکھے نظارے کو گزشتہ سال یعنی 2019 میں 19 فروری کے دن دیکھا گیا تھا، اسنو مون کے وقت چاند عام دنوں کے چاند کے مقابلے میں بڑا دکھائی دیتا ہے۔

اسنو مون کے حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس دوران چاند زمین سے 90  فیصد قریب ہوگا۔

فوٹو: بشکریہ مائے فاکس 

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سلسلہ جمعے کی شام سے شروع ہوا تھا جو اتوار کی شب 11 سے 12 بجے کے دوران اپنی پوری آب و تاب پر ہو گا اور یہ پیر کی صبح ختم ہو جائےگا۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے یہ اسنو مون 2020 کے سب سے بڑے چاند میں سے ایک  ہے جو خاص طور پر طلوع اور ڈھلنے کے وقت بڑا نظر آئے گا۔

مزید خبریں :