پاکستان
Time 09 فروری ، 2020

چین میں پاکستانی شہریوں کی نفسیاتی کونسلنگ کر رہے ہیں: نغمانہ ہاشمی

فوٹو: فائل 

چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے پاکستانیوں کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لیے ان کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کر رہے ہيں۔

نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کورونا وائرس کا متاثرہ شہر ووہان لاک ڈاؤن ہے اور قرنطینہ مکمل ہونے تک وہاں کسی کو آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ووہان اور بیجنگ میں چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔


چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے بتایا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہيں کہ چین میں موجود ہر شہری کی فون کال اور ای میل کا جواب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں اپنے شہریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہيں  جب کہ قرنطینہ میں ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے اپنے شہریوں کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کر رہے ہيں۔

مزید خبریں :