پاکستان
Time 10 فروری ، 2020

سینیٹ نے نیکٹا اتھارٹی ترمیمی بل منظور کرلیا

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کا بورڈ آف گورنرز ہوگا جس کی معاونت ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی: ترمیمی بل کا متن— فوٹو:فائل 

سینیٹ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)  پاکستان کا ترمیمی بل 2019 منظور کرلیا۔

سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے بل پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ 

بل کے متن کے مطابق نیکٹا کا بورڈ آف گورنرز ہوگا جس میں وزیر داخلہ، سیکرٹری دفاع، داخلہ، قانون وانصاف اور فنانس شامل ہوں گے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا بورڈ آف گورنرز میں ایک سینیٹر اورایک رکن قومی اسمبلی بھی شامل ہوگا جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے)، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) شامل ہوں گے۔

بل کے مطابق بورڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوم سیکرٹری اور آئی جیز بھی شامل ہوں گے۔

بل میں بتایا گیا ہے کہ نیکٹا کی ایگزیکٹو کمیٹی بورڈ کی معاونت کرے گی۔

مزید خبریں :