‘میرے خیال میں یہ انڈے کی زردی ہے‘

انسٹاگرام فوٹو

چند روز قبل پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔

ان ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر ہر پاکستانی اداکارہ نے اپنا منفرد انداز اپنایا، کسی نے مشرقی طرز کا لباس زیب تن کیا تو کسی نے اس دن کی مناسبت سے مغربی طرز کے لمبے گاؤنز اور میکسیوں کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 پر جہاں اداکاراؤں کے لُکس کے چرچے کیے جارہے ہیں وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن کو ان کے لُک پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی تقریب کے موقع پر گلوکارہ مومنہ مستحسن کو پیلے رنگ کے مغربی طرز کے گاؤن میں دیکھا گیا جب کہ گلوکارہ نے بالوں کا رنگ بھی تبدیل کروا رکھا تھا۔

مومنہ مستحسن کے بالوں کا رنگ ان کے ریڈ کارپٹ پر زیب تن کیے جانے والے پیلے گاؤن سے کافی حد تک ملتا جلتا لگ رہا تھا۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی تقریب کے موقع پر گلوکارہ مومنہ کا لُک۔۔۔۔۔فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

مومنہ مستحسن کا اس لُک کا انتخاب کرنا ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کے کپڑوں اور بالوں کے رنگ کو لے کر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

کسی نے مومنہ کے لُک کو ہلدی اور بُھٹے سے ملایا تو کسی نے انہیں انڈے کی زردی قرار دے دیا اور  صارفین کی جانب سے ان کے ایوارڈ شو کی تقریب کے لُک پر ملے جلے انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کے موقع پر مومنہ مستحسن کے لُک پر صارفین کے تبصرے جانتے ہیں۔

رضوان نامی صارف کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں یہ انڈے کی زردی ہے‘۔

قیصر کامران نامی صارف نے اداکارہ کا موازنہ بُھٹے سے کر ڈالا۔

سدرا ملک نامی صارف نے اداکارہ کے بالوں کے رنگ کو ہلدی سے تشبیہ دے دی۔

ایک صارف نے اداکارہ کے لُک پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ نے دراز (آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم) سے مومنہ مستحسن کو  خریدا ہو‘۔

ایک صارف نے گلوکارہ کا موازنہ ہالی وڈ کی اداکارہ سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایما واٹسن اور سستے میں ایما واٹسن‘۔

ایک صارف نے گلوکارہ کو یرقان قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول و سینئر اداکارہ سنگیتا نے نجی ٹی وی کے شو میں ایوارڈ شو کی تقریب کے موقع پر پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

 انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کو کہا تھا کہ آپ اپنی ثقافت یعنی پاکستانی طرزِ لباس اپنائیں‘۔

مزید خبریں :