پنجاب میں رواں سال ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال میں ہرماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی۔

عثمان بزدار نے ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دینے اور انسداد پولیو پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے، پولیو کیسز والے اضلاع میں انتظامیہ کو مؤثر انداز سے پولیو سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ 17 فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسدا دپولیو مہم چلائی جائے گی جس میں 2 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں اور نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے، کمیونٹی کی شمولیت سے انسداد پولیو کے لیے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں :