دنیا
Time 11 فروری ، 2020

بھارت: جامعہ ملیہ کیمپس میں فسادات کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

15 دسمبر کو جامع ملیہ اسلامیہ میں فسادات، ہنگامہ آرائی، سرکاری ملازموں پر حملہ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا— فوٹو: فائل

 بھارتی پولیس نے 15 دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں شہریت قانون کیخلاف احتجاج کی آڑ میں سرکاری افسر پر تشدد اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیر کی شام میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مقدمہ میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے 15 دسمبر کو جامع ملیہ اسلامیہ کیمپس میں فسادات اور ہنگامہ آرائی میں سرکاری ملازموں پر حملہ کیا اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

اس کے علاوہ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جو کوئی بھی فسادات اور ہنگامہ آرائی میں ملوث تینوں افراد کے نام اور شناخت بتائے گا اسے 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

اطلاعت کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 70 مشتبہ افراد کی تصویریں بھی جاری کی ہیں، ان مشتبہ افراد نے 15 دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ان مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے پولیس نے ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے ہیں مگر گرفتاری کے ڈر سے مشتبہ افراد انڈر گراؤنڈ ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :