پاکستان
Time 11 فروری ، 2020

حادثاتی چیئرمین بننے والا ہمیں جمہوریت سکھائے گا،مراد سعید کا بلاول کو جواب

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید  نے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حادثاتی چیئرمین بننے والا ہمیں جمہوریت سکھائے گا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے چھوٹے آدمی سے بینظیر کا نام برداشت نہیں ہوا، سیاسی فائدے اور بُغضِ بھٹو کے لیے یہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سبوتاژ کررہی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے لیے بلاول کے بیان پر قومی اسمبلی اجلاس میں شور شرابہ بھی ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوکا تو بلاول نے کہاکہ اسپیکر صاحب آپ کا کام نہیں ہے وزیراعظم کا دفاع کرنا،اس کے لیے پوسٹل وزیر (مراد سعید) جواب دے دیں گے۔

جس کے بعد مراد سعید نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابوبچاؤ تحریک لے کر آنے والے ہم سے کیا بات کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ فرزند زرداری سے حلف لیا جائے کہ وہ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہ کریں ، اگر آئندہ ایسی گفتگو کی تو انھیں بات نہیں کرنے دیں گے۔

مزید خبریں :