نوعمر انٹرنیٹ صارفین کا آن لائن تحفظ کیسے ممکن ہے؟

فوٹو: فائل

سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں ہر نوعمر سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا استعمال کر رہا ہے وہیں سب سے اشد ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے کیا کر رہے ہیں۔

نوعمر بچوں کی آن لائن حفاظت میں سب سے بڑا کردار والدین کا ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی وہ بچوں کے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا ایک وقت متعین کرلیں۔

آج ہم آپ کو نو عمر بچوں کی آن لائن حفاظت کے حوالے سے چند تجاویز بتانے والے ہیں جو آپ کے لیے کافی مددگار ثابت ہوں گی۔

بچوں کو ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا

موجودہ دور میں بچے انٹرنیٹ کی دنیا میں پرورش پا رہے ہیں تو اسی ضمن میں ضروری ہے کہ آپ اپنے بچوں کو نوعمری میں ہی ٹیکنالوجی اور اس کے اثرات اور آن لائن تحفظ کے حوالے سے بتائیں اور ان سے کھل کے بات چیت کریں تاکہ انہیں بھی یہ بات معلوم ہوجائے کہ ان کے لیے کیا چیز صحیح اور کیا غلط ہے۔

بچوں پر کنٹرول

یہ بات قدرتی طور پر ہر بچوں میں پائی جاتی ہے جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے جاتے ہیں ان میں ہر چیز کو لے کر تجسس بھی بڑھتا جاتا ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس میں ’پیرنٹل کنٹرول‘ انسٹال کر دیں تا کہ اس کی مدد سے وہ یہ جان سکیں کے ان کا بچہ انٹرنیٹ پر کتنا وقت گزار رہا ہے جب کہ اس کی مدد سے غیر اخلاقی مواد بھی بلاک ہوجاتا ہے۔

حد مقرر کرنا

ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال، ایپس اور ویب سائٹس کے لیے ایک حد مقرر کردیں، بچوں کو پہلے ہی ان کی حدود سے آگاہ کر دیا جائے کہ اگر  ان حدود سے باہر آئیں گے تو یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنی ذمہ داری کو سمجھیں

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں کہ بچوں کے آن لائن تحفظ کی ذمہ داری صرف اور صرف آپ کی ہے اور آپ کے ہاتھوں میں ہی ہے۔ ضروری ہے کہ آپ اس حوالے سے ہر روز اپنے بچوں کی کاؤنسلنگ بھی کرتے رہیں۔

بچوں میں مثبت سوچ ڈالیں

انٹرنیٹ کے حوالے سے جہاں بچوں کو تحفظ کے حوالے سے اگاہی دینا ضروری ہے تو وہیں والدین بچوں میں مثبت سوچ بھی ڈالیں۔ 

والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو انٹرنیٹ کے مثبت پہلو بتائیں، انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے سے پڑھائی اور معلوماتی ویب سائٹس سے متعارف کروائیں۔

مزید خبریں :