پھٹی ایڑھیوں کا سبب بننے والی عادتیں

فوٹو: فائل

جب بھی ہم پھٹی ایڑھیوں کی بات کرتے ہیں تو ہمارے دماغ میں صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ اس کی وجہ خشکی یا ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔

ضروری نہیں ہے کہ ایڑھیاں پھٹنے کی وجہ صرف موائسچرائزر کا استعمال نا کرنا ہی ہو بلکہ کئی ایسی عادات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہماری ایڑھیاں پھٹتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی عام عادات کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹنا شروع ہوجاتی ہیں۔

موٹاپا

فوٹو: فائل

موٹاپے کی وجہ سے ہمارے پاؤں پر پورے جسم کا وزن پڑتا ہے، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے تلووں پر ضرورت سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے، اس صورتحال میں اگر آپ اپنی ایڑھیوں پر کسی قسم کے موائسچرائزر کا استعمال بھی نہیں کر رہے ہوں تواس سے آپ کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں۔

وٹامنز کی کمی

فوٹو: فائل

ہماری جلد کے لیے متعدد وٹامز، نمکیات اور دیگر غذائی اجزا بے حد ضروری ہوتے ہیں، اگر ہمارے جسم میں ان تمام چیزوں کی کمی ہوجاتی ہے تو ہماری جلد خشک ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری ایڑھیاں خشک ہونے کے ساتھ ساتھ پھٹ بھی جاتی ہیں۔

کھلے جوتے

فوٹو: فائل

ایڑھی کی طرف سے کھلے جوتوں کا زیادہ استعمال کرنا بھی پھٹی ایڑھیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

گرم پانی سے نہانا

فوٹو: فائل

گرم پانی سے نہانا ہمیں سکون تو پہنچاتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ ہماری جلد کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوتا، گرم پانی ہمارے جلد پر موجود قدرتی تیل کو نکال دیتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہوجاتی ہے۔

مندرجہ بالا ایسی عادات ہیں جس کی وجہ سے ہماری ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں اس لیے  ایڑھیوں کا خیال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے پاؤں پر اچھی طرح ویزلین لگائیں اور انہیں کبھی بھی خشک نا چھوڑیں۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :