پاکستان
Time 14 فروری ، 2020

آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو سزائے موت کا حکم

فائل فوتو

کراچی: آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو سزائے موت سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی کی ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران عطا سومرو نے قتل کیس میں ملوث ملزمہ عائشہ، اس کے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔

عدالت نے ملزمان کو مقتول کے ورثا کو تین،تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا بھی حکم دیا ہے جب کہ عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ،چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ 

ڈکیتی کے الزام میں عدالت نے ملزمان کو دس،دس سال قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید تین،تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی جب کہ شریک ملزم رحیم شاہ کو عدالت نے کم عمری کی بنا پر عمر قید اور مقتول کے ورثا کو تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا ہے، ہرجانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمہ عائشہ کے اپنے آشنا رضا علی شاہ گیلانی کے ساتھ تعلقات تھے، دونوں نے شریک ملزم کے ساتھ ملکر مقتول وسیم اقبال کو ہاتھ ،پاؤں باندھ کر چھری سے قتل کیا، قتل کرنے کے بعد ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

مزید خبریں :