بگڑے مزاج کو بہتر کرنے کیلیے یہ چیزیں کھائیں

فوٹو: فائل

کبھی کبھی ہم بہت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور ہمارا مزاج بھی ایسا ہورہا ہوتا ہے کہ ہمیں کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔

ایسی صورتحال میں اگر آپ بیکری کی بنی یا میٹھی اشیاء کا انتخاب کریں گے تو یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ چیزیں صحت کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی ہیں۔

اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ پھر ایسا کیا کھایا جائے جس سے مزاج تو بہتر ہو ہی جائے لیکن وہ صحت کے لیے بھی اچھا ثابت ہو۔

تو چلیں ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جسے کھانے سے آپ کا مزاج تو بہتر ہوگا ہی لیکن ساتھ ہی اسے کھانے سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

ڈارک چاکلیٹ

فوٹو: فائل

ڈارک چاکلیٹ کھانے سے انسان کا مزاج بہتر ہوسکتا ہے جب کہ اس میں موجود شکر انسان کا مزاج صحیح کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی توانائی کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک وقت میں ایک سے دو چھوٹے ڈارک چاکلیٹ کے ٹکڑے کھانا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

کیلا

فوٹو: فائل

کیلا آپ کے برے مزاج کو اچھا کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیلے میں وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مزاج بہتر کرنے والے ہارمونز کا اخراج کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

بیریز

فوٹو: فائل

ماہرین صحت کے مطابق خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنے سے انسان میں ڈپریشن کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے تمام مضر کمپاؤنڈ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

خشک میوہ جات اور بیج

فوٹو: فائل

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ خشک میوہ جات اور بیج غذائیت سے مالامال ہوتے ہیں، ان کا استعمال کرنے سے آپ کا مزاج بہتر ہوسکتا ہے۔

ہمیں اپنی خوراک میں بادام، کاجو، اخروٹ، کدو کے بیج، تل اور سورج مکھی کے بیجوں کو شامل کرنا چاہیے۔

دالیں

فوٹو: فائل

دالوں اور پھلیوں کو بھی غذائیت سے مالامال سمجھا جاتا ہے، ان میں وٹامن بی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں مزاج بہتر کرنے والے ہارمونز کا اخراج کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :