برطانوی شہری نے سالگرہ پر زمین میں دفن 14 ماہ پرانا کھانا کھا لیا

برطانیہ شہری نے نومبر 2018 میں برگر، فرائز اور چاکلیٹ ملک شیک پر مشتمل ایک ڈیل منگوائی تھی۔ فوٹو: مرر 

برطانوی شہری اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے زمین میں دفن کیا گیا 14 ماہ پُرانا کھانا کھا گیا۔

برطانیہ کے شہر یارکشائر کے رہائشی میٹ نوڈن نے نومبر 2018 میں کھانے کی ایک ڈیل منگوائی جس میں برگر، فرائز اور چاکلیٹ ملک شیک شامل تھا۔

میٹ نوڈن نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے کچھ عرصے بعد اس ڈیل کو اپنے دوست کے گارڈن میں گڑھا کھود کر دفنا دیا۔

برطانیہ شہری نے نومبر 2018 میں برگر، فرائز اور چاکلیٹ ملک شیک پر مشتمل ایک ڈیل منگوائی تھی۔ فوٹو: مرر 

میٹ نوڈن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر بھی اس ڈیل کو نکال کر کھانے کی کوشش کی لیکن وہ یہ کام نہ کر سکا اور پھر وہ 14 ماہ بعد اپنی 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس کھانے کو نکال کر اسی ریسٹورینٹ میں لے گیا جہاں سے اس نے وہ ڈیل خریدی تھی۔

میٹ ناڈن بڑے فخر سے اس ڈیل کو کھانے کی ویڈیو اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ وہ یہ کھانے سے بیمار بھی نہیں ہوئے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برگر نم ہو چکا ہے، فرائز میں پھپھوندی لگ چکی ہے اور ملک شیک بھی گوندھے ہوئے آٹے کے مانند ہونے کے ساتھ سرمئی رنگ کا ہو گیا۔

برطانیہ شہری نے نومبر 2018 میں برگر، فرائز اور چاکلیٹ ملک شیک پر مشتمل ایک ڈیل منگوائی تھی۔ فوٹو: مرر 

میٹ ناڈن نے بوسیدہ کھانے کو کھاتے ہوئے اس بات کا اقرار بھی کیا کہ فرائز بہت زیادہ خطرناک تھیں اور اس میں سے نمی بلکل ختم ہو گئی تھی جب کہ ملک شیک کا ذائقہ بھی بہت عجیب تھا، کھانے کا کچھ حّصہ بہت عجیب تھا مگر یہ اتنا بُرا نہیں جتنا میں سمجھ رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برگر اتنا بُرا نہیں تھا البتہ یہ نمی کے باعث گیلا ہو گیا تھا اور اس کا ذائقہ بھی وہ نہیں رہا تھا۔

میٹ نوڈن کا کہنا تھا کہ میں اپنے کالج کے زمانے سے اس طرح کے کھانے پینے کے چیلنجز کرتا رہتا ہوں اور ایسا کرنے سے میں بیمار بھی نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :