پاکستان
Time 17 فروری ، 2020

وزیراعظم و آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور امریکا اور طالبان مذاکرات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا — فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ 

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جلد امن معاہدہ متوقع ہے اور دونوں افغانستان میں 7 روز کے لیے جنگ بندی پر بھی متفق ہوچکے ہیں۔ 

ایسے وقت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کے اہم دورے پر پہنچے ہیں۔  

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں امریکا اور طالبان مذاکرات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل باجوہ سے بھی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

— فوٹو: آئی ایس پی آر

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جاری افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :