فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کتنے پائیدار ہیں؟

فوٹو: بشکریہ میش ایبل

ٹیکنالوجی کی جدید ایجاد ’فولڈ ایبل اسمارٹ فونز‘ اب تک پائیداری کی وہ منازل طے نہیں کرسکے جیسے دیگر اسمارٹ فونز نے کی۔

حال ہی میں اسمارٹ فونز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والوں نے موٹرولا ریزر اور سام سنگ گیلیکسی زی فلپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ایک ریویو کے مطابق صرف ایک ہفتہ استعمال کرنے پر ہی موٹرولا ریزر کی اسکرین ٹوٹ گئی، اکثر اوقات فون استعمال کرنے کی وجہ سے گرم ہوجاتا ہے اور یہ اتنا بھی خطرناک نہیں ہوتا کہ اس سے فون کی اسکرین ہی خراب ہوجائے۔

علاوہ ازیں ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ نے بھی موٹرولا ریزر کا جائزہ لیا اور سات دن استعمال کے بعد ہی فون خراب ہوگیا اور اسے دوبارہ ٹھیک کروانا بھی کافی مشکل ہے۔

دوسری جانب اگر سام سنگ کے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی بات کی جائے تو یہ موٹرولا کے مقابلے میں تو پائیدار ہے لیکن فون کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اس کی اسکرین کا ٹیسٹ کیا گیا جس دوران اسکرین پر پین کی مدد سے اسکریچ مارا گیا تو فون کی اسکرین پر کسی عام پلاسٹک کی طرح اسکریچ آیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مالکان کو اس فون کو بہت زیادہ احتیاط سے استعمال کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :