کھیل
Time 19 فروری ، 2020

میسی اور لوئس ہیملٹن مشترکہ طور پر اسپورٹس مین آف دی ائیر قرار

لوئس ہملٹن موجودہ فارمولا ون چیمپئن ہیں اور وہ یہ اعزاز 6 بار حاصل کرچکے ہیں،فوٹو:فائل 

اسٹار فٹبالر لائنل میسی اور فارمولا ون کار ریس کے چیمپئن لوئس ہیملٹن مشترکہ طور پر اسپورٹس مین آف دی ایئر قرار دیے گئے ہیں جب کہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نےاسپورٹس ویمن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

جرمنی کے شہربرلن میں ہونے والے سالانہ لاریس اسپورٹس ایوارڈ 2020 کی تقریب ہوئی جس میں ارجنٹینیا کےمعروف اسٹار اور اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کے کھلاڑی لائنل میسی اور برطانیہ کے معروف کار ریسر  لوئس ہملٹن کو اسپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا۔

 لوئس ہملٹن موجودہ فارمولا ون چیمپئن ہیں اور  وہ  یہ اعزاز  6 بار  حاصل کرچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

لائنل میسی کی قیادت میں گذشتہ سال بارسلونا نے  اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں 10 ویں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ بارسلونا کلب کل 26 مرتبہ یہ  ٹائٹل اپنے نام کرچکاہے۔

امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے گذشتہ سال جرمنی میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 5 گولڈ میڈل حاصل کیے تھے جس کی بنیاد پر انہیں اسپورٹس ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :