پاکستان
Time 19 فروری ، 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا تاریخی دورہ کرکے واپس روانہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے کیا۔

پاکستان کے تاریخی دورے میں انتونیو گوتریس نے وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جب کہ مختلف تقاریب، عالمی افغان کانفرنس سے خطاب اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ انتونیو گوتریس سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتاپور بھی گئے۔

اس دوران  انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور  دہشت گردی کو شکست دینے پرپاکستان کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی خدمات و کردار کا برملا اعتراف بھی کیا۔

دورہ پاکستان کے دوران انتونیو گوتریس نے پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی طرف سے خیر سگالی کی سفیر ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی اور ان کے خیرسگالی کے جذبے کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا گیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انہیں علامہ اقبال ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔

مزید خبریں :