پاکستان
Time 19 فروری ، 2020

کراچی: صدر کی سڑکیں سیوریج کے پانی سے بھر گئیں

کراچی: صدر کی مختلف سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا جسے ختم کرنے تاحال نکاسی آب کا کام کسی نے نہیں کیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

صدر کی مختلف سڑکیں پارکنگ پلازہ، ایمپریس مارکیٹ، اور بوہری بازار کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

شہریوں کے مطابق صدر کی سڑکوں پر سیوریج کا پانی گزشتہ کچھ روز سے کھڑا ہے لیکن نکاسی کرنے والا کوئی نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی گٹر بند ہونے کی وجہ سے ہے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کھولا بھی ہے، صدر کے علاقے میں سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے بدبو ہوگئی ہے جس سے دکانداروں سمیت عام گزرنے والے شہری بھی متاثر ہورہے ہیں جب کہ صدر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز سے صدر جیسے تجارتی علاقے میں پانی کھڑا ہونے کے باوجود نکاسی کا کام نہ کرنا حیرت کا غیر ذمہ داری کی اعلیٰ مثال ہے۔

مزید خبریں :