میک اپ ریموورز کے بغیر بھی میک اپ صاف کرنا انتہائی آسان

فوٹو: فائل

خواتین اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ میک اپ کرنے کا بعد کا مرحلہ یعنی میک اپ صاف کرنا کسی پریشانی سے کم نہیں ہوتا۔

کسی بھی تقریب سے آنے کے بعد میک اپ صاف کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر آپ میک اپ صاف کیے بغیر ہی سو جائیں گے تو یہ آپ کی جِلد کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ویسے تو میک اپ صاف کرنے کے لیے متعدد کمپنیوں کی جانب سے میک اپ ریموورز متعارف کرائے جا چکے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ میک اپ صرف اور صرف میک اپ ریموور سے ہی صاف کیا جائے۔

کیوں نا آج ہم آپ کو ان ہی چیزوں کے حوالے سے بتائیں جو سب گھروں میں موجود بھی ہوتی ہیں اور ان سے با آسانی میک اپ صاف بھی کیا جا سکتا ہے۔

1۔ تیل

فوٹو: فائل

آپ میک اپ کو صاف کرنے کے لیے جلد پر تیل کا استعمال بھی کر سکتے ہیں، میک اپ صاف کرنے کے لیے زیتون یا ناریل کے تیل کا استعمال کیا جا سکتا ہے، اس سے آپ کا میک اپ بھی مکمل طور پر صاف ہو جائے گا اور جلد بھی خراب نہیں ہو گی۔

2۔ پیٹرولیم جیل

فوٹو: فائل

میک ریموور کے علاوہ میک اپ صاف کرنے کے لیے پیٹرولیم جیل کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، اس سے بھی میک اپ آسانی سے صاف ہو جاتا ہے۔

3۔ موائسچرائزر

فوٹو: فائل

اگر آپ کے گھر میں پیٹرولیم جیل یا کوئی تیل موجود نہیں ہے تو آپ کسی موائسچرائزر کے ذریعے بھی میک اپ صاف کر سکتے ہیں۔

4۔ بےبی آئل

فوٹو: فائل

میک اپ صاف کرنے کے لیے بے بی آئل بھی کافی بہترین ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ بے بی آئل کیمیکل سے پاک ہوتا ہے اور  یہ جلد پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتا۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :