دفتر میں وفادار ساتھی ہونے سے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں؟

—فوٹو فائل  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ  دفتر میں موجود ساتھیوں کے ساتھ صرف کھانے کے وقفے کے دوران ہنسی مذاق اور گپ شپ کرنے سے  آپ کا وقت جلدی گزر جائے گا تو آپ کو اپنی یہ سوچ تبدیل کر دینی چاہیے کیونکہ دفتر میں موجود وفادار ساتھی کے بے شمار فائدے ہوتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کا دفتر میں کوئی ایسا دوست بن جائے جس کے ساتھ رہ کر آپ کو اپنے کاموں کا پتا نہیں چلتا تو آپ سب سے خوش نصیب انسان ہیں، کیسے آئیے جانتے ہیں۔

اچھا دوست کام سے اکتاہٹ دور کرتا ہے

یوں  تو کوئی بھی انسان روز  روز دفتر  جا کر ایک ہی کام سے اُکتا جاتا ہے لیکن اگر آفس میں آپ کا کوئی بہترین ساتھی موجود ہے جس کے ساتھ آپ ہنسی مذاق اور ہر طرح کی باتیں شیئر کرتے ہیں تو آپ اپنے آفس کے کاموں سے کبھی بیزار نہیں ہوں گے۔

کافی کا وقفہ

 اگر آفس میں آپ کی بھروسے مند شخص کے ساتھ دوستی ہوگی تو آپ اس کے ساتھ کافی یا چائے کا وقفہ ساتھ لے سکتے ہیں جس میں آپ اپنے باس یا پھر کسی بھی ناپسند شخص کے حوالے سے گفتگو کرسکتے ہیں۔

دفتر کے مسائل حل کرنے کی تجویز

آپ اپنے آفس کی پریشانیاں اپنے گھر والوں کو نہیں بتا سکتےکیونکہ اُس کا حل گھر والوں کے پاس  نہیں ہوتا مگر  آپ کے دفتر میں موجود دوست آپ کی پریشانی کو سمجھ سکتا ہے اور اس کا حل بتا سکتا ہے۔

ذہنی تناؤ کم ہونا

کام کرنے کے ساتھ ساتھ  دوست سے میسج پر باتیں اور ہنسی مذاق کرنے یا کسی ڈرامے سے متعلق گفتگو کرنے سے کام  کا دباؤ دماغ پر اثر نہیں کرتا۔ 

دوست سے بڑھ کر فیملی ممبر بننا

وفادار دوست کے ساتھ  اگر آپ ہفتے میں 40 گھنٹے سے زائد وقت گزارتے ہیں تو وہ آپ کے دوست سے بڑھ کر ایک فیملی کی حیثیت اختیار کرلیتا  ہے جس کی کمپنی انجوائے کرنے کے ساتھ آپ خوش رہتے ہیں۔

مزید خبریں :