کاروبار
Time 19 فروری ، 2020

اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز نئے قوانین پر متفق

ڈیڑھ کروڑ روپے رکھنے والے ممبرز کو دوسروں سے کلیئرنگ کرانا ہوگی، ایس ای سی پی— فوٹو:فائل

اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز نئے قوانین پر متفق ہوگئے جس کے تحت 5 کروڑ روپے والے بروکرز کلیئرنگ سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) حکام کے مطابق نئے قوانین سے اسٹاک ممبرز اور ریگولیٹرز کے درمیان تنازع ختم ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ روپے رکھنے والے ممبرز کو دوسروں سے کلیئرنگ کرانا ہوگی، 5 کروڑ روپے سرمایہ رکھنے والے بروکرز کو 3 سال میں ساڑھے 7 کروڑ تک لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار بڑھانے کی خواہاں ہے، جو بھی قانون سازی ہوگی، مشاورت سے ہوگی۔

حکام کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں جو خوش آئند ہے، اسٹاک ایکسچینج میں مزید بہتری لارہے ہیں۔

مزید خبریں :