کاروبار
Time 19 فروری ، 2020

لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈیزائنرز کی شامت آگئی

کراچی میں لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی۔ 

لاکھوں روپے کے جوڑے بیچنے والے ڈریس ڈیزائنرز کا ٹیکس کی مد میں محض چند ہزار روپے دینے کا انکشاف ہوا جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی فعال ہوگیا۔

ایف بی آر حکام نے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں سے ریٹرن فائل نہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔

ایف آر حکام کے مطابق ڈیزائنرز کے آڈٹ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور آمدن پر کام شروع کر دیاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کی جانب سے متعدد شوبز شخصیات اور کرکٹرز کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔