پاکستان
Time 22 فروری ، 2020

'آٹا، چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے'

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  آٹا، چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں کرپشن کے خلاف سخت مزاحمت موجود ہے اور وہ نہیں چاہتی کہ چور، لٹیرے باہر عیاشیاں کریں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز لندن نہیں جائیں گی، ان کے راستے میں کابینہ رکاوٹ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ایک اچھی پارٹی ہے، ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ کون ہمارے ساتھ نہیں۔ 

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  ہمارے ساتھ صرف مولانا فضل الرحمان نہیں ہیں، اگر  مولانا دھرنا دینے آئے تو دھر لیے جائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے۔

مزید خبریں :