کھیل
Time 24 فروری ، 2020

’موسیٰ اکثر کہتا تھا مجھے بھی بیٹنگ کا موقع دیں‘

لاہور قلندزر کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے موسیٰ خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اکثر ٹیم انتظامیہ سے کہا کرتے تھے کہ انھیں بھی بیٹنگ کا موقع دیا جائے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر موسیٰ خان نے بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کہتے ہیں کہ انتہائی دلچسپ میچ ہوا ، یقین ہے شائقین کو مزہ آیا ہو گا۔

شاداب خان نے بتایا کہ موسیٰ خان اکثر کہتا تھا کہ اُنہیں بیٹنگ کا موقع بھی دیں، لاہور کے خلاف میچ میں موسیٰ نے ثابت کر دیا کہ وہ اچھی بیٹنگ بھی کر سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری گیند تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، اسلام آباد کی آخری وکٹ نے اچھا کھیلا۔

سہیل اختر نے مزید کہا کہ ہم بدقسمت رہے اور اس ہار سے مایوسی ہوئی لیکن آگے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :