پاکستانی دُلہن کا اسٹیج پر پھیلا 100 کلو وزنی لہنگا سوشل میڈیا پر زیر بحث

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

شادی کے پُر مسرت موقع پر دُلہن کا عروسی لباس ہی سب کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اور شادی میں شرکت کرنے والے تمام تر مہمان دُلہن کے لباس پر کافی چرچے کرتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی دُلہن کے عروسی لباس پر بحث ہی چھڑگئی  ہے کیونکہ دُلہن نے غیر معمولی طور پر بڑا اور 100 کلو گرام وزنی لہنگا زیب تن کیا۔

دُلہن کے 100 کلو کے لہنگے کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے انداز میں تنقید کی جارہی ہے۔

چلیے جانتے ہیں کہ لوگوں کی دُلہن کے 100 کلو کے لہنگے کے بارے میں کیا رائے ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سمجھ نہیں آرہی، دُلہن نے لہنگا پہنا ہے یا لہنگے نے دُلہن‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جب آپ کو اپنے کمرے کے پردے اتنے پسند آجائیں کہ  آپ اس کا لہنگا ہی بنوالیں‘۔

ممتاز نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جہالت اور اسراف کا عملی نمونہ‘۔

ایک اور صارف نے پاکستانی دُلہن کے 100 کلو لہنے کو سراسر پیسوں کا ضیاع قرار دیدیا۔

مزید خبریں :