دنیا
Time 26 فروری ، 2020

ایران کیلیے جاسوسی کا الزام، 8 سعودی شہریوں کو موت اور قید کی سزا

فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شہری کو سزائے موت اور 7 کو قید کی سزا سنادی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی کرمنل کورٹ نے ملک سے غداری اور ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 8 شہریوں کو سزائیں سنائیں۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کی پیشکش اور ملک سے غداری کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی جب کہ دیگر 7 افراد کو ایرانی سفارتخانے سے وابستگی اور اس میں کام کرنے والوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی میڈیا کی جانب سے سزا یافتہ افراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق سزائے موت پانے والے شہری نے ایرانی انٹیلی جنس حکام کے لیے خفیہ معلومات لیک کیں جن میں سعودی قومی سلامتی اور  دو غیر ملکی سفارتخاتوں کی انٹیلی جنس سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

مزید خبریں :