پاکستان
Time 26 فروری ، 2020

سوات میں سینیئر صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

36 سالہ جاویداللہ خان نامی صحافی کو منگل کی رات مٹہ میں گولی ماری گئی وہ اردو اخبار ’اوصاف‘ کے لیے بطور بیورو چیف کام کرتے تھے— فوٹو: فائل

سوات میں نامعلوم افراد نے سینیئر صحافی جاویداللہ خان کو گولی مار قتل کردیا۔

36 سالہ جاویداللہ خان نامی صحافی کو منگل کی رات مٹہ میں گولی ماری گئی وہ اردو اخبار ’اوصاف‘ کے لیے بطور بیورو چیف کام کرتے تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاوید پولیس گارڈ کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم افراد نے اُن کی گاڑی پر گولیاں چلا دیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے حکام محمد علی نے بھی اس واقع کی تصدیق کردی ہے، محمد علی کا مزید کہنا تھا کہ جاویداللہ خان کو باقاعدہ ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاویداللہ خان غیر معمولی طور پر بہادر صحافی تھے اور ان کے قتل کی تحقیقات کی جائیں۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :