پاکستان
Time 27 فروری ، 2020

پنجاب کے اسپتالوں سے خصوصی لباس غائب

2017 سے 2018 کے درمیان ڈینگی وائرس کی وجہ سے خصوصی لباس اور دیگر چیزیں پنجاب کے اسپتالوں کو فراہم کی گئیں تھیں.

پنجاب کے اسپتالوں کو فراہم کیے گئے خصوصی لباس، ماسک اور جوتے وغیرہ میں سے خصوصی لباس غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاہور کے 21 اسپتالوں کو 33 ہزار خصوصی اووربال، 4 ہزار 255 خصوصی ماسک، 3 ہزار 300 خصوصی عینک اور 7 ہزار 600 جوتے فراہم کیے گئے تھے۔

مگر اب محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اسپتالوں کو فراہم کیے گئے ان سامان میں سے خصوصی لباس غائب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر  جب ان لباس کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اسپتال کے محکمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خصوصی لباس موجود نہیں ہیں، اس لیے اب نئے منگوائے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اسپتالوں کو خصوصی لباس اور دیگر سامان 2017 سے 2018 کے درمیان ڈینگی وائرس کے پیشِ نظر فراہم کیے گئے تھے جو کہ اسپتالوں سے غائب ہیں۔

مزید خبریں :