دنیا
Time 28 فروری ، 2020

کیا سانپ تولیے بھی نگل لیتے ہیں؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سانپ کے پیٹ سے تولیا نکالتے دیکھا جاسکتا فوٹو کریڈٹ:سوشل میڈیا ویب سائٹ

سوشل میڈیا پر سانپ کے پیٹ سے تولیا نکالنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس کو ’چھوٹے جانوروں کے اسپتال‘ میں علاج کے لیے لایا گیا تھا۔

18 سالہ ’مونٹی‘ نامی پائیتھن سانپ نے نہانے کا تولیا نگل لیا تھا جس کے بعد اسے جانوروں کے اسپتال لایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سانپ کے پیٹ سے تولیا نکلتے دیکھا جاسکتا، بتایا گیا ہے کہ سانپ نے نہانے کا تولیا پورا نگل لیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے کافی مہارت کے ساتھ جراحی کے لمبے چمٹے کی مدد سے تولیے کو نکالا۔

ڈاکٹرز نے تولیے کو نکالنے کے لیے سب سے پہلے ’مونٹی‘ کے معدے کی نالی میں انڈوسکوپ ڈالا جس کی مدد سے تصویر میں دیکھا گیا کہ تولیا مونٹی کے پیٹ میں موجود تھا۔

بعد ازاں تولیا نکالنے کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے سانپ کو بے ہوش کردیا گیا اور پھر لچکدار انڈوسکوپ کے ذریعے جراحی کا ایک لمبا چمٹا اس کے منہ کے ذریعے معدے میں ڈالا گیا جس سے کھینچ کر تولیے کو باہر نکالا گیا۔

یاد رہے کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس انوکھے واقعے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر چیئر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے واقعے کو غیر معمولی قراردیا تھا۔

مزید خبریں :