پاکستان
Time 29 فروری ، 2020

فردوس عاشق نے کورونا وائرس سے بچنے کیلیے دعا بتادی

فائل فوٹو: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دعا بتادی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں ایک دعا شیئر کی اور کہا کہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں، بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہیے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا خصوصاً صفائی کا اہتمام لازم ہے، مسلمانوں کے لیے تو ’صفائی نصف ایمان ہے‘۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعظم کا عزم ہے کہ ’کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘،  باقی امراض کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں کورونا کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دیں۔

مزید خبریں :