بھارت میں کبوتروں نے پرواز کو تاخیر کا شکار کر دیا

فوٹو: فائل

بھارت میں کبوتروں کی وجہ سے ہونے والے ہنگامے کے باعث گو ائیر کی پرواز 30 منٹ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے ہوائی اڈے پر گوائیر کی پرواز اُڑان بھرنے کے لیے تیار تھی کہ اچانک جہاز میں دو کبوتروں کی موجودگی سے افراتفری پھیل گئی۔

جہاز میں کبوتر وں کی وجہ سے ہونے والی افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں کبوتر اڑ رہے ہیں جب کہ مسافر انہیں پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

جہاز کے اندر اڑنے والے پرندوں کو کافی کوششوں کے بعد پکڑا گیا جس کے بعد جے پور جانے والی پرواز کو ان کبوتروں کی وجہ سے 30 منٹ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :