پلے اسٹور کے بعد ہواوے کا سرچ انجن گوگل کو چیلنج

فوٹو: بشکریہ سی این ٹیک پوسٹ 

امریکی پابندیوں کے باوجود بھی چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے ترقی کے سنگ میل عبور کرنے سے پیچھے نہیں ہٹی۔

 حال ہی میں کمپنی کی جانب سے اپنا ایپ اسٹور بھی متعارف کرایا گیا جو کہ گوگل پلے اسٹور کے لیے کسی بڑے چینلج سے کم نا تھا۔

لیکن اب چینی کمپنی ہواوے اپنا سرچ انجن بنانے کے لیے کام کر رہی ہے جو کہ دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہواوے جلد اپنا سرچ انجن متعارف کرائے گی جسے بہت جلد ہواوے ایکو سسٹم کا حصہ بنادیا جائے گا۔

ایکس ڈی اے ڈویلپرز کی جانب سے ہواوے سرچ کو ٹیسٹ کرکے بتایا گیا کہ یہ ایک بنیادی سرچ ایپ ہے جو مطلوبہ معلومات یعنی ویڈیوز یا تصاویر سرچ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

خیال رہے کہ ہواوے نے حال ہی میں اپنی ’ایپ گیلری‘ متعارف کرائی تھی جو کہ مقبول ترین پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے بعد تیسری سب سے بڑی ایپ گیلری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کی پابندیوں کے باعث ہواوے کے نئے اسمارٹ فونز پر گوگل کی ایپلی کیشنز اور سروسز دستیاب نہیں تھیں۔

مزید خبریں :