Can't connect right now! retry

بیوی کے نام کا ٹیٹو بنوانے پر یاسر حسین تنقید کی زد میں

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی اقراء اور یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں سے اپنی زندگی کے تمام تر لمحے شیئر بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہنا جہاں مداحوں کو پسند ہوتا ہے وہیں اکثر اوقات شوبز شخصیات کو ناقدین کی شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

چند روز قبل ہی اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقراء عزیز سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ان کے نام کا ٹیٹو اپنے ہاتھ پر گودوایا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

یاسر حسین کی جانب سے جب اس ٹیٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ناقدین کی جانب سے یاسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

یاسر حسین کے اہلیہ کے نام کے ٹیٹو پر لوگوں کی ملے جلے انداز میں تنقید جانتے ہیں۔

—اسکرین گریب

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کام تعریف کے لائق نہیں، انہیں اس کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ رول ماڈل ہیں، یہ غلط ہے‘۔

—اسکرین گریب

ایک صارف نے لکھا کہ ‘اللہ ہدایت دے، حرام ہے یہ، جائز کام کرو ناجائز کیسے کر لیتے ہو‘۔

—اسکرین گریب

اذان احمد صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کے بے وقوفانہ کام کرکے دوسروں کو مت اکساؤ، یہ اسلام میں حرام ہے‘۔

 
—اسکرین گریب

ایک اور صارف نے یاسر حسین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ حرام ہے اسے کیوں سراہا جا رہا ہے‘۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM