گیم کے شوقین افراد کیلیے خاص بیڈ متعارف

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

جس طرح لوگوں میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت ہوتی ہے بالکل اس ہی طرح گیم کے شوقین افراد بھی پائے جاتے ہیں جنہیں گیم کھیلنے کی لت یا عادت پڑجاتی ہے۔

مسلسل کئی گھنٹوں بیٹھ کر گیم کھیلنے کی وجہ سے ناصرف انسان تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ اس سے  پوسچر بھی خراب ہوجاتا ہے۔

ان تمام تر مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاپان کے ایک گیمنگ فرنیچر بنانے میں ماہر شخص نے گیم کھیلنے والے افراد کے لیے ایک خاص بیڈ تیار کیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

بؤہیوٹ نامی جاپانی شخص گیمرز کے لیے خاص فرنیچر بنانے میں مہارت رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے گیم کھیلنے والوں کے لیے ایک ایسا بیڈ تیار کیا ہے جس میں اگر آپ تھک جائیں تو لیٹ کر بھی گیم کھیلا جاسکتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

اس نرم وملائم بیڈ میں اسمارٹ فون ہولڈر بھی ہے جسے میں آپ اپنے فون کو لگا سکتے ہیں اور اس طرح فون استعمال کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

اس جدید اور نرم و ملائم بیڈ پر آپ بیٹھ کر یا لیٹ کر گیم کھیلنے کے ساتھ ساتھ نیند آنے پر سو بھی سکتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

اگر آپ بھی گیم کے شوقین ہیں اور اس جدید بیڈ کو خریدنا چاہتے ہیں تو آپ یہ بیڈ 1100 ڈالرز میں خرید سکتے ہیں۔