کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں: مشیر تجارت

فائل فوٹو: عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ زرعی پیداوار اور برآمدات کے لیے جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے، اس پالیسی پر کام ہو رہا ہے کہ برآمدارت سے ملک کو کیسے فائدہ پہنچایا جائے،  کسانوں کی کارکردگی کو برآمدات میں بہتری لانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری برآمدات میں کمی آرہی ہے، فروری 2020 میں فروری 2019 کے مقابلے میں برآمدات 13.6 فیصد بڑھی، کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھاکہ شوگر انڈسٹری میں ہم بہت مسائل کا شکار ہیں، برازیل نے 500 ملین ڈالر شوگر انڈسٹری سے فیول حاصل کرکے بچائے، ہمیں ماحول دوست عناصر کی پیداوار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ ہم نے بہتر ٹیکنالوجی سے انڈسٹری کو بہتر بنانا سیکھا ہے اور  ہماری انڈسٹری میں نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :