دل کی اچھی صحت کیلیے کتنے انڈے کھانے چاہئیں؟

فوٹو: فائل

امراض قلب میں مبتلا افراد ہمیشہ انڈے کھانے سے خوف زدہ ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جانے کے ڈر سے وہ انڈوں کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

اگرچہ انڈوں کو غذائیت سے مالامال سمجھا جاتا ہے اور اس کا استعمال کرنے سے انسان کے جسم کی بے شمار غذائی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو اسی پریشانی کے حوالے سے بتانے والے ہیں کہ بہترین دل کی صحت کے لیے ہمیں کتنے انڈے کھانے چاہئیں۔

جنرل ڈی بی ایم جے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈا غذا میں شامل کرنے سے دل کا دورہ اور فالج کے امکانات میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔

فوٹو: فائل

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈے معیاری پروٹین، آئرن اور اَن سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ سے مالامال ہوتے ہیں اور یہ تمام تر غذائیت انڈوں کی زردی کی وجہ سے ہی ہے جس پر کئی سالوں سے جانچ کی جارہی ہے۔

کینیڈا کی لاویل یونیورسٹی کے پروفیسر اور تحقیق کے بانی جین فلف کا کہنا ہے کہ ہماری حالیہ تحقیق کے بعد ایک مرتبہ پھر اس متنازع موضوع پر بحث چھڑ گئی ہے، لیکن ہماری تحقیق میں روزانہ ایک انڈا کھانے کا امراضِ قلب سے تعلق کے حوالے سے تمام تر ثبوت موجود ہیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک انڈا کھانے میں کوئی مضحکہ نہیں اس سے امراضِ قلب کے امکانات کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ روزانہ ایک انڈا کھانا صحت مند غذا کا استعمال کرنے کی طرف نشاندہی کرتا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :