دنیا
Time 07 مارچ ، 2020

مال بردار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ

اسپیس کرافٹ میں خلائی اسٹیشن کے لیے تقریباً 1977 کلوگرام سپلائی فراہم کی گئی ہے— فوٹو: اسپیس ایکس 

امریکا کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا ڈریگن کارگو شپ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے ری سپلائی مشن پر روانہ ہوگیا۔

اسپیس ایکس فلیکن 9 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کانورال کے ائیرفورس اسٹیشن پر قائم اسپیس لانچ کمپلیکس 40 سے خلاء میں بھیجا گیا۔

اسپیس کرافٹ میں خلائی اسٹیشن کے لیے تقریباً 1977 کلوگرام سپلائی بھیجی گئی ہے جس میں سائنسی تجربوں کی چیزیں اور دیگر سامان شامل ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کےمطابق اسپیس ایکس کامیابی سے روانگی کے بعد مدار میں پہنچ گیا ہے اور 9 مارچ کی علی الصبح انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے گا۔

ناسا نے بتایا کہ اسپیس اسٹیشن پہنچنے پر کارگو ایکس فیلکن 9 سے خلانورد جیسیکا میئر خودکار نظام کے ذریعے سامان وصول کریں گی۔

یہ کرافٹ ایک ماہ تک خلاء میں رہے گا جہاں سے 1600 کلوگرام سے زائد کارگو کا سامان واپس زمین پر بھی لائے گا جبکہ کارگو کی زمین پر واپسی موسمی حالات اور سائنسی تحقیقات کے مکمل ہونے پر منحصر ہے۔

اس کے علاوہ ڈریگن اسپیس کرافٹ زمین پر واپسی پر کچھ ہارڈویئرز اور متعدد سائنسی تجربوں کےنتائج بھی لے کر آئے گا۔

ڈریگن اسپیس کرافٹ کی لانچنگ ناساکے کمرشل ری سپلائی سروس پروگرام کاحصہ ہے۔

مزید خبریں :