عالمی یوم خواتین: دفتر خارجہ کا بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کو خراج تحسین

پاکستان نے عالمی یوم خواتین پر بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کاشکار تمام کشمیری خواتین کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 31 برس میں مقبوضہ کشمیر میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں، 2377 خواتین کو قتل کیا گیا اور 11 ہزار 179 خواتین سے بدسلوکی اور عصمت دری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان کے مطابق خواتین رہنما آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی اور دیگر کشمیری خواتین کو قید میں رکھا گیا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے لیے  برسرپیکار کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور اداروں کی جانب سے مختلف تقریبات اور سیمنارز منعقد کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :