کھیل
Time 11 مارچ ، 2020

جنوبی افریقی کمینٹیٹر بھی پی ایس ایل سے متاثر

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان سپ لیگ (پی ایس ایل 5) نے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے ہیں وہیں پی ایس ایل نے افریقی کمینٹیٹر کو بھی محظوظ کیا ہے۔

جنوبی افریقی کمینٹیٹر کاس نیڈو پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں اور یہاں ہونے والی پاکستان سپر لیگ نے ان کا دل جیت لیا ہے۔

راولپنڈی اور دیگر شہروں میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے انہیں خوب متاثر کیا۔

کمنٹری کے دوران کاس نیڈو نے پاکستان میں ہونے پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دنیا میں کسی بھی جگہ سے زیادہ بہترین کمنٹری کا تجربہ پیش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں کاس نیڈو نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بھی پہلی مرتبہ پاکستان آنے کا تجربہ شیئر کیا ہے اور انہوں نے اس بلاگ پوسٹ کا موضوع ’خوبصورت پاکستان‘ رکھا ہے۔

کاس نیڈو کا پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کا پہلا تجربہ ہے اور اس بار تمام تر میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے یہ لیگ اور خاص ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کمنٹیٹر کاس نیڈو 2003 سے مختلف بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں کمنٹیٹری کر رہی ہیں جس میں مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :