کھیل
Time 11 مارچ ، 2020

کیا آپ بین ڈنک کے ببل گم چیلنج کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟

فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5)  میں جہاں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک کی پرفارمنس کے چرچے ہیں وہیں ان کا ببل گم چبانے کا انداز بھی شائقین میں مقبول ہورہا ہے۔

بین ڈنگ کے چرچے زبان زدِ عام ہونے کی دو وجہ ہیں، ایک وجہ تو ان کے فلک شگاف چھکے ہیں جب کہ دوسری وجہ ان کی ببل گم ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے بھی بین ڈنگ کے چھکوں اور ان کی ببل گم کھانے سے متعلق کافی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

لیکن اب پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک کے ببل گم چیلنج کا آغاز ہوگیا ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بھی بین ڈنک کی ببل گم سے بڑا غبارہ بنا سکتے ہیں تو یہ چیلنج آپ کا منتظر ہے۔

اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے آپ کو ببل گم کھاتے ہوئے ایک ویڈیو بنانی ہوگی اور اس ویڈیو میں آپ کو بھی بین ڈنک کی طرح ببل سے غبارا بنانا ہوگا۔

ویڈیو بنانے کے بعد آپ کو اسے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ڈنک ببل گم چیلنج‘ DunkBubbleChallenge#  کے ساتھ ویڈیو کو اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

اس سلسلے میں پاکستان سپر لیگ کی جانب سے اس چیلنج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں قومی کھلاڑی اور فاسٹ بولر حسن علی یہ چیلنج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بین ڈنک نے ایک ہی اننگز میں زیادہ سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی عادت سی بنا لی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے 8 چھکوں کا ریکارڈ توڑا اور 10 چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا۔

بعد ازاں انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف اپنے ہی ریکارڈ کو 12 چھکوں کے ساتھ بہتر کیا لیکن چھکوں سے بڑھ کر اب بین ڈنک کے ببل گم کے چرچے ہیں۔

مزید خبریں :